03/May/2025

خیبرپختونخوا: مختلف شہروں میں آپریشنز ، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

👁️ 72 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا: مختلف شہروں میں آپریشنز ، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

خیبرپختونخوا: مختلف شہروں میں آپریشنز ، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

پشاور(ڈیلی اردو‌) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا، لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی 2025 کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے تین علیحدہ علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جن میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پہلا آپریشن ضلع باجوڑ میں کیا گیا جہاں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد فرید اللہ سمیت تین خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کی گئی، جہاں دو مزید خوارج کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ تیسرا کامیاب آپریشن ضلع مہمند میں ہوا جہاں دو دہشت گردوں لال امیر عرف ابراہیم سمیت کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 دہشتگرد مارے گئے

لکی مروت میں پولیس چوکی 15 گنڈی چوک پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملے پر پولیس کی فوری کارروائی، دوطرفہ فائرنگ کےتبادلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اورایک چوکیداراور پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ریسکیوٹیم نے جائےوقوعہ پر پہنچ کرلاش او زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

واقعےمیں دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے چوکی کا مین گیٹ تباہ ہوگیا۔ پولیس نے فراردیشتگردوں کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C