14/May/2025

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا، پولیس

👁️ 83 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا،  پولیس

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا، پولیس

پشاور(ڈیلی اردو)‌ پشاور پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس سے سیکیورٹی خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض حساس علاقوں میں دہشت گرد سرویلنس (نگرانی) کے لیے ڈرون استعمال کر رہے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے پاس بارودی مواد سے لیس ڈرونز بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے ان اطلاعات کی بنیاد پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں ڈرونز کی موجودگی اور ان کا دہشت گردوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کی صلاحیت میں اضافے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں نائٹ ویژن آلات اور جدید اسلحہ کی خریداری شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گرد کسی بھی مخصوص ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، لہٰذا پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت صوبے میں انسداد دہشت گردی کے لیے ایک نیا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بین الصوبائی اور وفاقی سطح پر بھی مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C