خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کے 2332 آپریشنز، 203 دہشت گرد ہلاک، 612 گرفتار
👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کے 2332 آپریشنز، 203 دہشت گرد ہلاک، 612 گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے رواں سال دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات جاری کردیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے میں رواں سال اب تک دہشت گردی کے 492 واقعات رپورٹ ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف 2 ہزار 232 آپریشنز کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف آپریشنز میں 203 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 612 کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 14 گرفتار اور 8 ہلاک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر تھی۔
دہشت گردی کے 228 واقعات میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا، دہشت گرد محسن قادر گروپ، بیٹنی پراکئی گروپ، ٹیپو گل ضرار گروپ، سنتا گروپ اور ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کا بھی خاتمہ کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حاجی عبدالرحیم، بالی کھیارا اور ساتھیوں کو انجام تک پہنچایا گیا، رواں سال 114 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
پشاور میں 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ آپریشنز میں 510 کلوگرام بارودی مواد، 104 دستی بم اور 5 خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔
رواں سال 100 سے زیادہ افسران اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے جبکہ دہشت گرد حملوں میں تقریباً 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C