سوات گرینڈ جرگے کا دو ٹوک اعلان: کوئی بھی ممکنہ آپریشن مسترد
👁️ 265 بار دیکھا گیا
سوات گرینڈ جرگے کا دو ٹوک اعلان: کوئی بھی ممکنہ آپریشن مسترد
سوات (ڈیلی اردو) سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کمشنر آفس سیدو شریف کے جرگہ ہال میں ایک اہم گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں سیاسی، سماجی، انتظامی، مذہبی اور صحافتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے کی صدارت صوبائی وزیر لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیوز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کسی بھی ممکنہ فوجی آپریشن کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اسے سوات کے عوام کی مشاورت کے بغیر ناقابلِ قبول قرار دیا۔
اس جرگے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور، منتخب بلدیاتی نمائندگان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر، ڈی آئی جی شیراکبر خان، ڈی پی او سوات، ڈپٹی کمشنر اور سول سوسائٹی کے سینئر افراد نے شرکت کی۔ جرگے کے شرکاء نے ایک آواز ہوکر سوات میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے پولیس کو مقامی سطح پر اختیارات دینے اور عوامی شراکت کے ساتھ مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
فضل حکیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"سوات کا امن ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، کسی کا باپ بھی سوات کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہم عوام کے فیصلے کے تابع ہیں، اور ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی واضح ہدایات ہیں کہ سوات کے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ عوامی مشاورت کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ سوات مزید کسی آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے ہر ادارے کو شفافیت، عوامی اعتماد اور تعاون کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
جرگے کے دوران تمام شرکاء نے پولیس سے مکمل تعاون، مشکوک سرگرمیوں پر عوامی نظر رکھنے اور مؤثر رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔ فضل حکیم نے خطاب کے اختتام پر واضح کیا کہ انتظامیہ، پولیس اور سول ادارے سوات کے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، اور امن سے متعلق کوئی بھی اقدام تب ہی قبول ہوگا جب عوامی اعتماد اس کے پیچھے موجود ہو۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن شیراکبر خان نے بھی اعتماد دلایا کہ
"سوات میں سات ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں جو مکمل تربیت، اسلحہ اور سہولیات کے ساتھ ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔"
اختتام پر فضل حکیم خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ سوات کے باشعور عوام کسی بھی انتشار انگیز سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور امن کے خلاف ہر کوشش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C