28/March/2025

لکی مروت: شدت پسندوں کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: شدت پسندوں کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

لکی مروت: شدت پسندوں کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط)پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرکٹی مچن خیل میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ شدت پسندوں کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں سات اہلکار موقع پر دم توڑ گئے۔ جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم، پاکستانی فوج نے تاحال اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارے، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور کسی بھی صورت میں ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

حملے کے بعد علاقے میں عوامی احتجاج اور خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی عمائدین نے فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C