26/May/2025

مردان ڈرون حملہ ، ہلاک افراد کے لواحقین میں 50، 50 لاکھ کے چیک تقسیم

👁️ 83 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان ڈرون حملہ ، ہلاک افراد کے لواحقین میں 50، 50 لاکھ کے چیک تقسیم

مردان ڈرون حملہ ، ہلاک افراد کے لواحقین میں 50، 50 لاکھ کے چیک تقسیم

پشاور (ڈیلی اردو ) مردان کے علاقے بابوزئی کا ٹلنگ میں حالیہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کر دی گئی۔

وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس واقعہ میں گجر قوم کے 9 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرہ خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس دیئے گئے ہیں جنہیں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے حکومت کی جانب سے دکھ اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر پیش کیا گیا۔

امدادی تقریب کے دوران متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو نم کی گھڑی میں حوصلہ افزا قرار دیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم یہ مالی امداد یتیم بچوں اور لواحقین کو سہارا دینے کی ایک کوشش ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C