29/May/2025

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے لورالائی اور کیچ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے لورالائی اور کیچ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے لورالائی اور کیچ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

راولپنڈی (ک م) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع لورالائی اور کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والی کالعدم تنظیم “فتنہ الہندوستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد نیشنل ہائی وے پر 26 اگست 2024 کو تخریب کاری اور 18 فروری 2025 کے حملوں میں ملوث تھے، جن میں 30 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی گئی، جہاں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پوری قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C