17/May/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: سی پیک روڈ سے پاک فوج کے افسر اور ایف سی اہلکار اغوا

👁️ 72 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: سی پیک روڈ سے پاک فوج کے افسر اور ایف سی اہلکار اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان: سی پیک روڈ سے پاک فوج کے افسر اور ایف سی اہلکار اغوا

واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی پیک روڈ پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں نے پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ سید سعید احمد اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار اعجاز حسین کو اغوا کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار سفر کر رہے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا گنڈا پور گروپ سرگرم ہے، جو اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ تاہم، تاحال کسی گروہ نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھر، سیکنڈ لیفٹیننٹ سید سعید احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں وہ فوج کے اعلیٰ حکام سے اپنی رہائی کے لیے اپیل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں وہ شدت پسندوں کے رویے کو “اچھا” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی رہائی کے لیے کالعدم طالبان کی شرائط تسلیم کی جائیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C