کرک: پولیس کا سرچ آپریشن اہم کمانڈر ہلاک ، دہشتگردوں کے ٹھکانے نذر آتش
👁️ 334 بار دیکھا گیا
کرک: پولیس کا سرچ آپریشن اہم کمانڈر ہلاک ، دہشتگردوں کے ٹھکانے نذر آتش
کرک(ڈیلی اردو) کرک میں پولیس اہلکار سعید نواز کی ہلاکت کے بعد دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ تھانہ شاہ سلیم کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر فدا اللہ مارا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے تمام محفوظ ٹھکانے مسمار اور نذر آتش کر دیے گئے۔
ڈی پی او کرک کے مطابق، آپریشن مکمل انٹیلی جنس معلومات اور سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، جس میں بھاری نفری شریک رہی۔ کارروائی کا ہدف دہشتگرد کمانڈر ثناء اللہ جلالی اور اس کے ساتھی عطاء اللہ تھے۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردوں کی سپلائی لائن منقطع ہوئی اور علاقے کو کلیئر کر لیا گیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کرک پولیس ہر اس عنصر سے سختی سے نمٹے گی جو امن و امان کو چیلنج کرے گا، اور ضلع میں قانون کی بالادستی ہر صورت میں قائم رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ آپریشن اہلکار سعید نواز کی ہلاکت کے بعد ردعمل کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C