یوکرینی صدر کا اتحادیوں سے جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
یوکرینی صدر کا اتحادیوں سے جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یوکرینی صدر وولوودیمیر زیلنسکی نے نئے امدادی پیکج کی فراہمی کے وعدے پر اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایف سولہ جیسے جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
یوکرینی صدر کا یہ مطالبہ گزشتہ روز جرمنی میں امریکی ایئر بیس رامشٹائن پر ہونے والے یوکرین کے اتحادیوں کے ایک اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس اجلاس کے بعد زیلنسکی کا ایک ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، ”یوکرین کے لیے نئے دفاعی پیکج ہوں گے اور ان میں توپ خانہ بھی شامل ہے۔‘‘
صدر زیلنسکی نے خاص طور پر جرمنی اور اس کی طرف سے 543 ملین ڈالر مالیت کے اضافی اسلحہ پیکج کا ذکر بھی کیا، جس کا برلن نے وعدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ”میں آج جرمنی کی طرف سے نصف بلین یورو کے اعلان کردہ دفاعی پیکج کو بھی تسلیم کرنا چاہوں گا۔‘‘
یوکرین کے دفاع کے لیے جرمنی کی بڑھتی ہوئی کوششوں کے بارے میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا، ”اس میں توپ خانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ہم یوکرینی شہریوں کی زندگیوں اور ان کی آزادی کے تحفظ کے لیے جرمن تعاون کو بہت سراہتے ہیں۔‘‘
صدر زیلنسکی کے مطابق اس وقت بنیادی طور پر فضائی دفاع، الیکٹرانک جنگی ساز و سامان اور ڈرونز کی خریداری پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
زیلنسکی نے گولہ بارود کی خریداری کے لیے ان ممالک کی بھی تعریف کی، جو یورپی ملک چیک جمہوریہ کے اس حوالے سے اقدام میں شامل ہو رہے ہیں۔
جمہوریہ چیک نے یوکرینی افواج کی دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لیے دنیا بھر میں گولہ بارود کی خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ اس اقدام کو اب کئی دوسرے مغربی ممالک بھی مالی طور پر سپورٹ کر رہے ہیں۔
تاہم صدر زیلنسکی نے وعدہ کردہ مغربی لڑاکا طیاروں کی تیز رفتار فراہمی پر بھی زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”ہمارے شراکت داروں کے پاس مناسب نظام موجود ہیں۔ ہمیں F-16 پروگرام کو بھی زیادہ سے زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ان جنگی طیاروں کی فراہمی کا مقصد یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔
زیلنسکی نے نشاندہی کی کہ روس نے حال ہی میں سرحدی علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں نہ صرف ڈرونز اور میزائلوں بلکہ ہوائی جہاز سے گرائے جانے والے گائیڈڈ گلائیڈ بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔
رامشٹائن ایئر بیس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے یورپ اور دنیا بھر کے 50 سے زائد دفاعی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ”یوکرینی عوام پوٹن کو غالب نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیں گے، جیسا کہ صدر بائیڈن نے بھی کہا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘
امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا، ”آج یوکرین کی بقا اور امریکہ کی سلامتی خطرے میں ہے اور ہمارے پاس کوئی ایک بھی دن ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4573 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C