افغان طالبان کا پاکستان پر خودکش حملہ آوروں کو تربیت دینےکا الزام
👁️ 47 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان پر خودکش حملہ آوروں کو تربیت دینےکا الزام
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) طالبان حکام نے ملک بھر میں حالیہ حملوں میں ملوث ‘داعش کے اہم ارکان‘ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان حکومت نے پاکستان پر اس تنظیم کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کی ‘اسپیشل فورسز‘ نے اس ’عسکریت پسند گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا ہے جس نے گذشتہ ماہ کابل میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “خودکش حملہ آور پاکستان میں تربیتی کیمپ سے ٹریننگ لے کر افغانستان میں داخل ہوئے جب کہ معتدد چھاپوں میں گرفتار کیے گئے دیگر افراد بھی حال ہی میں پاکستان سے واپس آئے تھے۔”
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کارروائیوں کے بعد داعش کو افغانستان سے بے دخل کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے پاکستان میں “نئے آپریشنل اڈے اور تربیتی کیمپ قائم کر لیے ہیں۔”
انہوں نے الزام لگایا کہ “ان نئے اڈوں سے وہ (داعش) افغانستان کے اندر اور دوسرے ممالک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔”
سن 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال میں عمومی طور پر بہتری آئی ہے تاہم داعش کی علاقائی شاخ ‘دولت اسلامیہ خراسان‘ ان کی حکمرانی کے لیے اہم چیلنج بن کر ابھری ہے۔
’دولت اسلامیہ خراسان‘ نے رواں سال موسم گرما میں کئی مہلک حملے کیے۔
’دولت اسلامیہ خراسان‘ نے مئی میں وسطی بامیان میں حملے کی ذمہ داری لی تھی، جس میں تین ہسپانوی اور تین أفغان ہلاک ہوئے تھے۔ اس نے ستمبر میں دو دیگر حملوں کی ذمہ داری بھی لی تھی، جس میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کابل اور اسلام آباد کے رشتے مزید خراب ہونے کا خدشہ
طالبان کے ان تبصروں سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، جو افغان طالبان کے اقتدار پر کنٹرول کے بعد سے متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ذبیح مجاہد کے بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
پاکستان ملک میں بڑھتے ہوئے حملوں کا الزام افغانستان پر عائد کرتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ طالبان کی حکومت وہاں مقیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان، چین، ایران اور روس کا بیان
پاکستان، چین، ایران اور روس نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں “افغانستان میں دہشت گردی اور سکیورٹی کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔”
ان ملکوں نے داعش اور ٹی ٹی پی سمیت کئی عسکریت پسند گروہوں کا ذکر کیا، جو “افغانستان میں مقیم ہیں اور علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔”
داعش خراسان کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی اور یہ اگست 2021 میں کابل ایئرپورٹ سے امریکہ کے انخلا کے دوران ہونے والے ایک بم دھماکے سے سرخیوں میں آئی۔ اس دھماکے میں تقریباً 170 افغان اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ متعدد بین الاقوامی حملوں کا ذمہ دار ہے، جس میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں 140 سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور ایران میں دو بم دھماکے بھی شامل ہیں، جن میں 90 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔
اس گروپ میں افغانستان کی شمالی سرحد پر واقع وسطی ایشیائی ملکوں سے جنگجو بھی شامل ہو رہے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیے گئے لوگوں میں ایک تاجک شہری شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C