ایران امریکہ کشیدگی: عراق سے جرمن دستوں کی منتقلی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایران امریکہ کشیدگی: عراق سے جرمن دستوں کی منتقلی
نرلن (ڈیلی اردو اے ایف پی) جرمن فوج نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عراق میں اپنے فوجی دستوں کو عارضی طور پر وہاں سے باہر منتقل کر دیا ہے
وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے جمعرات 19 فروری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ فوجی شمالی عراق کے شہر اربیل میں تعینات دستوں کا حصہ تھے، جنہیں اب ''عارضی طور پر‘‘ وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ شمالی عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل میں واقع فوجی اڈے سے درجنوں جرمن فوجیوں کو نکال لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، ''اربیل کیمپ میں جرمنی کے اب صرف اتنے ہی فوجی اہلکاروں کی موجودگی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جتنے اس کیمپ کی عسکری کارکردگی کی صلاحیت کو جاری رکھنے کے لیے لازمی ہیں۔‘‘
برلن میں جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے آج کے بیانات میں اس امر کی کوئی وضاحت نہ کی کہ ''مشرق وسطیٰ میں کشیدگی‘‘ کی جس دلیل کو اربیل فوجی کیمپ سے جرمن دستوں کی منتقلی کی وجہ بتایا گیا ہے، اس کے اسباب کیا ہیں۔
دوسری طرف یہ امر واضح ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ اور خلیج کے علاقے میں امریکی جنگی بحری جہازوں کی موجودگی سے متعلق جو حکم دے چکے ہیں، اس کا سبب خطے میں ایران کے خلاف امریکہ کی ممکنہ عسکری کارروئی ہے۔
صدر ٹرمپ کے انہی احکامات کے بعد خطے میں امریکی عسکری تیاریوں اور جنگی ہوائی جہازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
عراقی شہر اربیل میں جرمن فوجی دستوں کو ایک ایسے بین الاقوامی فوجی مشن کے تحت تعینات کیا گیا تھا، جس کا مقصد عراقی فورسز کی تربیت ہے۔
برلن میں وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اربیل سے وفاقی جرمن دستوں کے انخلا اور ان کی وہاں سے باہر عبوری تعیناتی کا عمل ''جرمنی کے کثیر القومی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطہ کاری‘‘ سے مکمل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C