باجوڑ: گرینڈ جرگہ کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ، دہشتگردوں کو پناہ نہ دینے پر اتفاق،
👁️ 454 بار دیکھا گیا
باجوڑ: گرینڈ جرگہ کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ، دہشتگردوں کو پناہ نہ دینے پر اتفاق،
باجوڑ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر قبائلی عمائدین، علما کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مقامی افراد پر مشتمل گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا اور دہشتگردوں کو کسی قسم کی پناہ نہ دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحصیل لوئی ماموند کے علاقے بادسیاہ میں منعقدہ جرگے میں سیاسی، مذہبی اور قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے نے متفقہ طور پر 50 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جو مذاکرات کے لیے دہشتگردوں کے پاس روانہ کی گئی ہے۔ کمیٹی کا مقصد علاقے میں قیامِ امن کے لیے تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت اور ان سے علاقے کو چھوڑنے کا مطالبہ کرنا ہے۔
جرگے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگرد عناصر سے درخواست کریں گے کہ وہ پرامن شہریوں کی زندگی اجیرن نہ بنائیں اور علاقہ خالی کر کے مقامی لوگوں کو سکون سے جینے کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر شرکاء نے ٹی ٹی پی کی جانب سے مساجد اور گھروں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرنے کے شواہد بھی پیش کیے، جنہیں دیکھ کر شرکاء نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں واضح اعلان کیا گیا کہ دہشتگردوں کو کسی قسم کی حمایت یا پناہ نہیں دی جائے گی اور اگر انہوں نے از خود علاقہ نہ چھوڑا تو ریاست سے بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، جرگے کے شرکاء نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ مذاکرات کے بعد حکومت سے آپریشن روکنے پر بات کی جائے گی، بشرطیکہ حالات معمول پر آ جائیں۔ بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا لائحہ عمل جاری رکھیں گے۔
جرگے کا آغاز شہدائے باجوڑ کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا سے ہوا اور اختتام ملک کی سلامتی، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا پر کیا گیا۔ یاد رہے کہ باجوڑ میں 29 سے 31 جولائی تک کرفیو نافذ رہا، اور ضلعی انتظامیہ نے جرگے کو فیصلے کے لیے شام 4 بجے تک کی مہلت دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C