بلوچستان:قلعہ عبداللہ میں خودکش حملہ، پنجگور میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
بلوچستان:قلعہ عبداللہ میں خودکش حملہ، پنجگور میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اتوار کے روز پیش آنے والے دہشت گرد حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے پر خودکش حملہ ہوا، جبکہ پنجگور میں فائرنگ کے دو الگ واقعات پیش آئے۔
قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعے پر خودکش کار بم حملہ
ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں واقع ایف سی قلعے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خودکش حملہ آور نے موٹر بم کے ذریعے حملہ کیا۔ زور دار دھماکے کے بعد مسلح حملہ آور قلعے میں داخل ہو گئے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، رہاض داوڑ کے مطابق حملے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ بعض کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
امدادی ٹیموں نے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ٹی ٹی پی نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجو قلعے کے اندر کارروائی میں مصروف تھے۔
پنجگور میں فائرنگ کے دو واقعات، 3 افراد ہلاک
اسی روز ضلع پنجگور میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو کے مطابق پہلا واقعہ گومازین کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جبکہ دوسرا واقعہ زاندیان داز میں پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ فائرنگ
دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب مل کے قریب حجام کی دوکان پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکان مالک ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لاش قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول رحیم یار خان کا رہائشی تھا۔
سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال
بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جمعہ کے روز قلات کے علاقے کلی ملکئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔
گزشتہ بدھ کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کے قافلے پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کوئٹہ، خاران، سوراب اور اوتھل میں مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور حساس مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C