بنوں سیکیورٹی الرٹ، نورڑ میں 200 مسلح دہشتگردوں کے داخلے کے بعد آپریشن متوقع
👁️ 519 بار دیکھا گیا
بنوں سیکیورٹی الرٹ، نورڑ میں 200 مسلح دہشتگردوں کے داخلے کے بعد آپریشن متوقع
بنوں (ڈیلی اردو) ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل میریان کے علاقے نورڑ میں اس وقت سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی جب اطلاعات کے مطابق تقریباً 200 مسلح دہشتگرد علاقے میں داخل ہو گئے۔ عسکریت پسندوں نے مقامی مساجد اور حجروں کو مورچوں میں تبدیل کر کے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے اور ممکنہ آپریشن کے لیے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ دکانداروں نے حفاظتی طور پر کاروبار بند کر دیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ کسی بھی مسلح گروہ یا تنظیم کو علاقے میں دندناتے پھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور نورڑ میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ آپریشن کے دوران عوام کے جانی و مالی تحفظ کو مدنظر رکھا جائے گا، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور دکانیں بند رکھیں۔
نورڑ میں جاری ہائی الرٹ اور آپریشن کی تیاریوں کے باعث خطے میں ایک بار پھر بدامنی کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C