تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 23 لاپتہ
👁️ 93 بار دیکھا گیا
تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 23 لاپتہ
تیونس (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 23 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ افریقہ سے تعلق رکھنے والے یہ تارکین وطن ایک بہتر زندگی کے لیے بحیرہ روم عبور کرنے کے بعد اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
تیونس کی ایک مقامی عدالت کے جج فعوزی مسمعودی نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز نے ساحلی شہر صفاقس کے پانیوں میں سے 53 دیگر افراد کو زندہ بچا لیا ہے اور ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ مجموعی طور پر کشتیاں ڈوبنے کے دو واقعات رونما ہوئے اور ان دونوں واقعات کے بعد سمندر سے چار لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔
مسمعودی کے مطابق جمعے اور ہفتے کے روز پیش آنے والے ان دونوں حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں افریقی ممالک سے سمندر کے ذریعے ہجرت کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ موسم انہیں سفر کرنے کے لیے موزوں لگتا ہے اور اسی موسم میں تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں۔
افریقہ سے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ
یورپ میں بہتر زندگی کی امید میں غربت سے فرار حاصل کرنے کے خواہاں تارکین وطن تیونس کو مرکزی مقام کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کے ساحل اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا سے صرف 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مارچ سے اب تک یہ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا ساتواں واقعہ ہے۔ نیشنل گارڈ کے مطابق رواں سال 14 ہزار سے زائد تارکین وطن کو اس سفر سے روکا اور بچایا گیا، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری تا 31 مارچ سمندری سرحد کو عبور کرنے کی 501 کوششوں کو روکا گیا اور 14 ہزار چار سو چھ تارکین وطن کی جانیں بچائی گئیں، جن میں 13 ہزار سے زائد کا تعلق افریقہ سے تھا۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے اپنے اداروں سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ تیونس کے خلاف ایک ‘مجرمانہ سازش‘ ہے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے جمعے کے روز کہا کہ جب تک تیونس میں مالی استحکام کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تب تک یورپ کو افریقی تارکین وطن کی غیر قانونی آمد کا خطرہ لاحق رہے گا۔ انہوں نے اس بابت تیونس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے کہا ہے کہ ملک کو اپنی سرحدوں کی بہتر حفاظت کے لیے فنڈز اور حفاظتی آلات کی ضرورت ہے۔ تیونس کو ماضی میں اٹلی سے کچھ سامان ملا ہے تاہم ان کے مطابق یہ پرانا اور ناکافی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C