05/September/2024

سوئٹزرلینڈ نے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوئٹزرلینڈ نے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

سوئٹزرلینڈ نے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

برن(ڈیلی اردو)‌سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے حماس پر پابندی کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی، پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے قانونی مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید یا جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، حماس پر پابندی کے قانونی مسودے کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

سوئس فیڈریشن آف جیوش کمیونٹیز (ایس آئی جی) اور پلیٹ فارم آف لبرل جیوز ان سوئٹزرلینڈ (پی ایل جے ایس) طویل عرصے سے حماس کو سوئٹزرلینڈ میں ایک دہشتگرد گروپ قرار دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C