27/October/2024

لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت + تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) جنوبی لبنان میں اسرائیل کے مزید چار فوجی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی لبنان میں عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے مزید چار فوجی مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مرنے ہونے والے فوجی ‘ریزروسٹ‘ تھے، جن کی عمریں 29 سے 43 سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ اضافی فوجی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چاروں افراد جنوبی لبنان کے دیہات میں سے ایک میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں سے مقابلے کے نتیجے میں مارے گئے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان اویچے ادرائی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ”اپنی حفاظت کے لیے، آپ کو فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کرنا چاہیے اور دریائے عوالی کے شمال میں منتقل ہو جانا چاہیے۔‘‘ اس پوسٹ میں جنوبی لبنان کے ایک درجن سے زیادہ دیہات کے نام شامل تھے۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ اور لبنان میں چھڑنے والی جنگوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 769 ہو چکی ہے۔

لبنان میں اسرائیلی حملے

ادھر لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے جنوبی شہر صیدا میں اتوار کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک نمائندے کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے علاقے کی عمارت پر کیا گیا، جسے گزشتہ مہینے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے اور خبردار کیا کہ وہاں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C