28/May/2025

لکی مروت: طالبان نے ایف سی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا، مقامی ضمانت پر رہا

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: طالبان نے ایف سی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا، مقامی ضمانت پر رہا

لکی مروت: طالبان نے ایف سی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا، مقامی ضمانت پر رہا

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاکستانی طالبان نے ایف سی کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے کر مقامی ضمانت پر رہا کر دیا

مقامی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لکی مروت کی تحصیل غزن خیل میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے اہلکاروں کی شناخت احسان اللہ اور خان تحصیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے بعد ازاں دونوں اہلکاروں کو مقامی مشران کی ضمانت پر اس شرط کے ساتھ رہا کر دیا کہ وہ مستقبل میں ایف سی میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھیں گے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں یا سرکاری حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قبائلی اور نیم قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی کا شکار ہے، اور شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C