پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں: 36 مبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد
👁️ 93 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں: 36 مبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 36 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی، میانوالی، گوجرانوالہ، جہلم، نارووال، قصور، فیصل آباد، پاکپتن، سرگودھا اور ساہیوال میں کی گئیں۔
لاہور سے دو اور بہاولپور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک خطرناک دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹر، 51 فٹ تار، نو آئی ای ڈی بم، پمفلٹس، نقدی اور پرائما کارڈ برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیر اللہ، ارشاد اللہ، محمد ثاقب، محمد اسجد، محمد شعیب، عزیز اللہ، محبوب شاہ، غفران، عطا محمد، سلیمان معاویہ اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس مقامات پر حملوں کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران 5045 کومبنگ آپریشنز میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 9 ہزار 518 افراد سے تفتیش کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محکمہ “محفوظ پنجاب” کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
ساہیوال میں علیحدہ کارروائی
علاوہ ازیں، 30 مئی کو پنجاب کے ضلع ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے ایک انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ خریدنے کے لیے رقم برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فواد مقیت اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ فواد ناظم آباد کراچی جبکہ عبداللہ کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔
دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C