کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی و لوئرکرم میں گرینڈ آپریشن؛ 15 دہشتگرد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 374 بار دیکھا گیا
کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی و لوئرکرم میں گرینڈ آپریشن؛ 15 دہشتگرد ہلاک، درجنوں زخمی
پشاور(ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور لوئر کرم کے پہاڑی و سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا ہے، جس کے دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ جبکہ 15 دہشتگرد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، عباس مجید مروت کے مطابق شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چھپری، کنڈائو، زرگری، شناوڑی، نریاب اور گردونواح کے علاقوں میں دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ان کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹروں سے فرار ہوتے دہشتگردوں کو پہاڑی جنگلات کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، جن کا تعاقب کیا گیا۔ 200 سے زائد سیکیورٹی اہلکار اس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ ضلع کرک کے نو گو ایریا کوہ میدان میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، جہاں سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ پچھلے دس روز میں جاری آپریشن کے دوران نہ صرف کئی اہم پناہ گاہیں تباہ ہوئیں بلکہ شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C