روزمرہ کی اشیا مہنگی ہونے سے عوام پریشان، تاجر حکومت سے ناراض

ڈی آئی خان (سید توقیر زیدی) وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہ کرسکی، اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہیں تاجرطبقہ بھی حکومت سے نالاں نظرآتاہے۔

ایک طرف ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے تو دوسری طرف اشیائے خورو نوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاعوام کی قوت خرید سے باہرہیں، چینی کی قیمت 63 سے روپے بڑھ کر مارکیٹ میں 69 روپے کردی گئی، آلو 10 روپے اضافے کے ساتھ 30 روپے کلو، لہسن ادرک 20 روپے اضافے سے 200 روپے کلو اور پیاز 15 سے 20 روپے اضافےکے ساتھ 55 روپےکلو فروخت کی جارہی ہے۔

مہنگائی کے سونامی سے تاجرطبقہ بھی پریشان دکھائی دیتاہے، صدر وفاقی ایون ہائے صنعت وتجارت دارو خان نے وزیراعظم کو مخلصانہ مشورے دیتے ہوئے کہا کہ اگر مہنگائی کم نہ ہوئی تو غریب عوام کا دیوالیہ نکل جائے گا۔

دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ من مانے اضافے اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں