ایران کے پاس 400 کلوگرام افزودہ یورینیم موجود ہے: آئی اے ای اے سربراہ
👁️ 420 بار دیکھا گیا
ایران کے پاس 400 کلوگرام افزودہ یورینیم موجود ہے: آئی اے ای اے سربراہ
برسلز (ڈیلی اردو) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت 400 کلوگرام یورینیم کے ذخائر موجود ہیں جن کی افزودگی کی شرح 60 فیصد ہے جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار سطح سے محض کچھ ہی کم ہے۔
رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو طاقت کے استعمال کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اگر ایران نے افزودگی کا عمل جاری رکھا تو “اس کے پاس اتنا مواد ہوگا کہ دس جوہری بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔”
تاہم گروسی نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی شواہد موجود نہیں جو اس بات کی تصدیق کریں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کے بقول، اس خدشے کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو دوبارہ ایران جانے کی اجازت دی جائے۔
رافیل گروسی نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں سے قبل آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کیا تھا، اور اب ان مقامات کی نگرانی سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ دیگر ممالک بھی ایران کے جوہری پروگرام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیت "مکمل طور پر ختم" کر دی گئی ہے۔
ایرانی حکام نے متعدد بار رافیل گروسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے قبل آئی اے ای اے کی رپورٹ نے ایران پر حملے کا جواز فراہم کیا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری مذہبی طور پر حرام ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین اور امریکہ کا مطالبہ ہے کہ ایران بین الاقوامی معائنہ کاروں کو دوبارہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے تاکہ پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق ہو سکے۔
فی الحال آئی اے ای اے کا کوئی معائنہ کار ایران میں موجود نہیں، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے اطلاق کے بعد معائنہ کاروں کو تنصیبات کے دورے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C