بلوچستان: مچھ، کولپور میں حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مچھ، کولپور میں حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے حملے پسپا کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران سرچ آپریشن میں 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کیے جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے پسپا کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہش گرد حملے 29 اور 30 جنوری کی رات کیے گئے، گزشتہ تین روز میں 24 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطااللہ، عبدالودود، ذیشان اور ان کا ماسٹر مائنڈ شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے گئے دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔
حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے تھے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، بعد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3428 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C