جرمنی میں چاقو حملہ، دو ہلاک، افغان حملہ آور گرفتار
👁️ 45 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو حملہ، دو ہلاک، افغان حملہ آور گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) جرمنی کے جنوبی شہر آشافن برگ کے ایک پارک میں ہونے والے چاقو حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آشافن برگ کے پارک میں چاقو حملے کے بعد ایک 28 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
اس مشتبہ شخص کو شوئنتھال پارک میں جائے وقوعہ سے حراست میں لیا گیا۔ جرمن ریاست باویریا کے شہر آشافن برگ کے اس پارک میں چاقو حملے کا یہ واقعہ عالمی وقت مطابق صبح 10:45 پر پیش آیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ایک 41 سالہ شخص اور ایک دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوئے، مزید یہ کہ دونوں کو طبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد مزید کسی مشتبہ شخص کی موجودگی کی کوئی علامت نہیں ہے اور نہ ہی عوام کے لیے کوئی خطرہ ہے۔
جرمنی میں ماضی قریب میں بھی پرتشدد حملے ہوتے رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات نہ صرف ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ جرمنی 23 فروری سے قبل ہونے والے انتخابات سے قبل تارکین وطن کے حوالے سے بحث کی بھی وجہ بنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 20 دسمبر کو ماگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں لوگوں پر تیز رفتار کار چڑھا دینے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 200 کے قریب دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے بعد ایک سعودی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C