جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول پر دھماکا، کیپٹن سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول پر دھماکا، کیپٹن سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پاس دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں منگل کی شام کو لائن آف کنٹرول کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکے میں بھارتی فوج کے ایک کیپٹن سمیت دو فوجی اہلکار گشت کے دوران ہلاک، جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
بھارتی فوج نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں عسکریت پسندوں نے مشتبہ طور پر ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، جس کی زد میں آ کر دو فوجی اس وقت ہلاک ہوئے، جب وہ لائن آف کنٹرول کے پاس معمول کی گشت پر تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں فوج کے ایک کپتان سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم ان میں سے دو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، “وائٹ نائٹ کور دو بہادر سپاہیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔”
بھارتی فوج نے مزید کہا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں تلاشی کی “کارروائیاں جاری ہیں۔”
ادھم پور میں بھارتی فوج کی شمالی کمان نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن کرم جیت سنگھ بخشی اور نائیک مکیش کے طور پر کی ہے۔ کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا، “دکھ کی اس گھڑی میں دھروا کمان سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔”
جموں کشمیر کے میں بھارت کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی دونوں فوجی جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا، “میں اپنی فوج کے بہادروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔”
واضح رہے کہ اس واقعے سے محض ایک دن قبل یعنی منگل کے روز جموں کے راجوری ضلع میں ایل او سی کے پاس گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔
فوج کے ایک بیان کے مطابق متاثرہ فوجی نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایک چوکی پر مامور تھا، تبھی اسے ایک گولی لگی۔ حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر فوجی ہسپتال لے جایا گیا، جس کے سبب اس کی جان بچ گئی ہے۔
اس سے پہلے آٹھ فروری کے روز بھی بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ کیری سیکٹر میں ایل او سی کے پار ایک جنگل سے فوجی گشت پر فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی فوج کے مطابق اس کے رد عمل میں جوابی فائرنگ کی اور اس کے بعد سے ایل او سی پر سخت نظر رکھنے کے ساتھ ہی گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C