دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری ہے، امریکا
👁️ 23 بار دیکھا گیا
دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے اس ہفتے مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ان دہشت گرد حملوں سے بےپناہ نقصان اٹھایا ہے جو اپنے عقیدے پر بلا خوف و خطر عمل پیرا ہونے کے مستحق ہیں ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر سے پیر کی پریس بریفنگ میں جب ان ہلاکت خیز خود کش حملوں اور دیگر دہشت گرد حملوں پر امریکہ کے ردعمل پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے تو مجھے جمعے کے حملے پر اپنے سابق بیان کا اعادہ کرنے دیں جس میں ہم نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
میتھیو ملر نے کہا پاکستانیوں نے ان دہشت گرد حملوں سے بےپناہ نقصان اٹھایا ہے جو اپنے عقیدے پر بلا کسی خوف کے عمل کے حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا ہم ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں۔
ترجمان سے کیے جانے والے سوال میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعاون کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ” جہاں تک دہشت گردی کے خلاف تعاون کا سوال ہےتو ہم پاکستان کے ساتھ اس کے مختلف پہلوؤں پر تعاون کرتے ہیں۔ ان امور میں دہشت گرد ی میں نامزد کردہ افراد اور دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے کے لیے حکمت عملیاں شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اس بارے میں ایک اہم بات چیت کے حوالے سے کہا،”اس برس کے اوائل میں ، ہم دونوں ملکوں کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کےخلاف ہمارے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اہم ڈائیلاگ ہوا تھا ، جس میں ایسے شعبوں میں تعاون پر کام کیا گیا تھا جن میں سرحدوں کی سیکیورٹی، اور دہشت گردی کے لیے فنانسنگ شامل تھے۔”
انہوں نے کہا ہم یہ یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے کہ ہم پاکستان کی ان کوششوں میں زیادہ بہتر معاونت کر سکیں جو ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C