31/October/2025

راولپنڈی: صحافی طاہر نصیر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام، تین اجرتی قاتل گرفتار

👁️ 404 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
راولپنڈی: صحافی طاہر نصیر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام، تین اجرتی قاتل گرفتار

راولپنڈی: صحافی طاہر نصیر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام، تین اجرتی قاتل گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو )  راولپنڈی میں پولیس نے ڈان ٹی وی کے سینئر رپورٹر طاہر نصیر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام بنا دی اور کارروائی کے دوران تین اجرتی قاتلوں کو اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، سکندر سندھو اور قاسم سندھو سے صحافی طاہر نصیر کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔ تینوں ملزم مبینہ طور پر سینیئر صحافی کے گھر کی تین روز تک ریکی کرتے رہے۔

 

تحقیقات کے مطابق ملزموں نے 99 ہزار روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احمد اور آکاش کو قتل کی کارروائی انجام دینی تھی جبکہ وشال نے ان دونوں کو اسلحہ فراہم کیا۔

 

پولیس نے تینوں ملزمان کو طاہر نصیر کے گھر کے قریب سے گرفتار کر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ تاہم عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس سازش میں ملوث دیگر کرداروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C