03/February/2025

شام میں کار بم دھماکا، 15 افراد ہلاک، 15 زخمی

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں کار بم دھماکا، 15 افراد ہلاک، 15 زخمی

شام میں کار بم دھماکا، 15 افراد ہلاک، 15 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شام کے شمالی شہر منبج کی نواحی شاہراہ پر کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہوگئیں۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ دھماکے میں ہلاک 14 اور زخمی ہونے والی تمام خواتین کسان تھیں، کسی گروپ نے فوری طور پر کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

شام کے سرکاری خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق علاقے میں 3 روز میں ہونے والا یہ دوسرا کار بم دھماکا ہے، ہفتے کو منبج کے مرکز میں کیے گئے کار بم دھماکے میں 4 شہری ہلاک اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہےکہ منبج شہر ترک سرحد کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے فرات کے مغرب میں واقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو شام کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے 10 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے شام میں انسانی حقوق کے مبصر گروپ کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی حما میں علوی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گاؤں ارزا میں مسلح افراد کے حملے میں 10 شہری مارے گئے۔

مبصر گروپ نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے گاؤں میں گھروں کے دروازوں پر دستک دی پھر سائلینسر سے لیس ہینڈ گن استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔

ایک رہائشی نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا تھا کہ 2 گاڑیوں میں 7 بندوق بردار افراد گاؤں میں داخل ہوئے اور ہتھیاروں کے معائنے کے بہانے گھروں کو نشانہ بنایا۔

ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ مسلح افراد نے مردوں کو گھروں سے باہر نکالا اور پہلے انہیں زبردستی گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا اور پھر بے رحمی سے قتل کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C