29/January/2025

شمالی وزیرستان سے 6 مزدور اغوا، ٹینکرز نذرِ آتش

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان سے 6 مزدور اغوا، ٹینکرز نذرِ آتش

شمالی وزیرستان سے 6 مزدور اغوا، ٹینکرز نذرِ آتش

میرانشاہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 6 افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں نے بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو اغواء کر لیا جبکہ تحصیل شیواہ میں پانی والے ٹینکرز اغوا کرکے ایک کو اگ لگا دی۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 5 غیر مقامی افراد کو مسلح شدت پسند اغواء کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں شدت پسندوں نے پانی سپلائی کرنے والے دو ٹینکرز کو اغواء کرلیا جبکہ ٹینکرز کو نذرِ آتش کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C