07/September/2023

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 34 زخمی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 34 زخمی

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 34 زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ گزشتہ شب تحصیل شوال جہانگیر بازار گربز میں ایک سویلین گاڑی پر ہوا ہے۔ دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں افراد دوست محمد اور نور باکی جان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی افراد چلغوزے کے مزدور تھے جو اس دھماکے کا نشانہ بنے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C