12/December/2025

شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا

👁️ 378 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا

شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گزشتہ شب عسکریت پسندوں نے ایک سرکاری پرائمری سکول کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق گاؤں خوشحالی میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول آیاز کوٹ کو عسکریت پسندوں نے بارودی مواد نصب کر کے نشانہ بنایا۔ دھماکہ انتہائی شدید تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ عمارت کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

 

اس اسکول میں 600 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ عمارت تباہ ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور والدین اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

 

مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں بلکہ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی سنگین منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C