29/January/2025

شمالی وزیرستان میں فوج پر حملہ، میجر سمیت دو اہلکار ہلاک

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں فوج پر حملہ، میجر سمیت دو اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں فوج پر حملہ، میجر سمیت دو اہلکار ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں میجر سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے ایک گشتی دستے پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت دو فوجی ہلاک جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں ہلاک ہونے والے میجر کی شناخت حمزہ اور سپاہی کی شناخت نائیک نعیم کے نام سے کر دی گئی ہے۔

میجر حمزہ کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل روات کے علاقہ توپ مانکیالہ سے تھا۔ اس کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C