مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسیی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ’دہشت گردوں‘ سے مقابلہ ہوا۔
وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے کے علاقے تل کریم میں دو افراد کو قابض اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کیا جن کی شناخت عبدالرحمٰن عطا اور حذیفہ فارس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اہلکاروں کی طرف سے علاقے میں ایک ’مشکوک گاڑی‘ کی شناخت کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اہلکاروں نے فائرنگ جاری رکھی اور اس کے مقابلے میں نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ان رپورٹس کے بعد پیش آیا کہ علاقے میں اسرائیلی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے جہاں اسرائیل نے 1967 کے عرب-اسرائیل تنازع کے دوران قبضہ کیا تھا۔
اسرائیلی فورسز نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی شہریوں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی نوآبادکاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاحال ان تنازعات میں 245 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 32 اسرائیلی اور 2 غیرملکی باشندے بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے مطابق دونوں طرف جنگجو اور عام شہری قتل ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں اس طرح کی فوجی کارروائیوں اور اسرائیلیوں پر فلسطینی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل نے 1967 میں 6 دنوں کی جنگ کے بعد مغربی کنارے پر قبضہ کیا تھا اور اب اس علاقے میں اب تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار اسرائیلی رہائش پذیر ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی سمجھی جانے والی بستیوں میں رہتے ہیں۔
فلسطین کا مؤقف ہے کہ اسرائیل 6 روزہ جنگ کے دوران قبضے میں لی گئی تمام زمینوں سے دستبردار ہو جائے اور تمام یہودی بستیوں کو ختم کر دے۔
تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سخت گیر دائیں بازو کی اتحادی حکومت نے آبادکاری میں مزید توسیع کی ہے جہاں حکومتی ارکان بشمول انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر بھی آبادکاروں میں شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3477 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C