پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے
👁️ 33 بار دیکھا گیا
پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس کے دوران ہوئے، جن میں سے تقریباً نصف حملوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق 2023 میں خودکش حملوں کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں خودکش حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، جو 2014 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
حملوں میں ہلاک ہونے والے تقریباً 48 فیصد افراد جبکہ زخمی ہونے والے 58 فیصد افراد سیکورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔
رواں برس کُل 29 خودکش حملے رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 329 جانیں ضائع ہوئیں اور 582 افراد زخمی ہوئے۔
یہ 2013 کے بعد ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، 2013 میں 47 خودکش دھماکے ہوئے تھے جن میں 683 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
گزشتہ سال (2022) کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے رپورٹ میں رواں برس خودکش حملوں کی تعداد میں 93 فیصد اضافہ، حملوں کے نتیجے میں اموات میں 226 فیصد اضافہ اور زخمی افراد کی تعداد میں 101 فیصد تشویشناک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید برآں دہشتگرد حملوں کی کُل تعداد میں سے خودکش حملوں کی کُل تعداد 2022 میں 3.9 فیصد تھی جوکہ رواں برس بڑھ کر 4.7 فیصد ہو گئی، یہ اعدادوشمار صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔
کون سے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے؟
رواں برس دہشتگرد حملوں کی سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی، صوبے میں رواں برس 23 حملے ہوئے جن کی زد میں آکر 254 افراد ہلاک اور 512 زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں نئے ضم شدہ اضلاع یا فاٹا میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 85 افراد ہلاک اور 206 زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں 5 حملے ہوئے جن میں 67 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں ایک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار سے مزید پتا چلتا ہے کہ ان حملوں کا مرکزی ہدف سیکورٹی فورسز تھے جبکہ عام شہری ان حملوں کا دوسرا سب سے بڑا شکار بنے، اِن حملوں میں جاں بحق ہونے والے 48 فیصد افراد اور 58 فیصد زخمی سیکورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق 2014 میں 30 خودکش حملے رپورٹ ہوئے، تاہم یہ تعداد 2019 میں کم ہوکر محض 3 پر آگئی، 2020 اور 2021 میں خودکش حملوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، دونوں برس صرف 4 حملے رپورٹ ہوئے۔
سال 2022 میں خودکش حملوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جب مجموعی طور پر 15 حملے ریکارڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں 101 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے، یہ تشویشناک رجحان 2023 تک برقرار رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1931 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C