پاک-ایران بارڈر کمیٹی کا دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم
👁️ 32 بار دیکھا گیا
پاک-ایران بارڈر کمیٹی کا دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرحدی شہر میر جاوہ میں گزشتہ روز پاک-ایران بارڈر کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا جس میں بارڈر کے دونوں جانب دہشت گرد گروہوں، غیر قانونی سرگرمیوں اور منشیات کے اسمگلروں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور باہمی مدد و تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ برائے بلوچستان عبدالسلام خان اچکزئی نے کی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل سیکریٹری نے کی، اجلاس میں دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اسمگلنگ کی روک تھام، بارڈر کراسنگ، تفتان کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی اور پاک ۔ ایران بارڈر پر باڑ کی تنصیب شامل تھے، ان معاملات پر پاکستان اور ایران کے متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بارڈر کراسنگ کے حوالے سے دونوں فریقین نے سرحدی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا عہد کیا۔
حکام نے بتایا کہ سرحدی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے معاملے پر طویل بحث کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر کسی کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں اطراف سے بارڈر کراسنگ کے لیے تمام قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پاکستانی اور ایرانی حکام نے سرحدی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے پاک-ایران سرحد پر مکمل طور پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا، ایرانی حکومت نے پہلے ہی پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد پر مختلف علاقوں میں اونچی دیواریں تعمیر کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان بھی دیگر علاقوں میں غیرقانونی گزر گاہیں ختم کرنے کے لیے بارڈر پر باڑ لگا رہا ہے۔
سرحدی شہروں کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ایرانی حکام نے تفتان کے 4 سرحدی دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ اضافی سرحدی شہروں کو بجلی فراہم کرنے پر اتفاق کیا، ایران نے پاکستانی زائرین کو ایرانی ویزے کے حصول میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں فریقین نے قیدیوں کے ڈیٹا کے تبادلے اور مرنے والے افراد کی وطن واپسی میں مدد کرنے پر اتفاق کیا، عہدیدار نے بتایا کہ تیل کی اسمگلنگ کو روکنے اور پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں سرحدی مارکیٹوں کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C