07/February/2025

پنجاب: اٹک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: اٹک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

پنجاب: اٹک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

اٹک (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور دوسرا شدد زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، دو پولیس رائیڈرز ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم ان افراد نے رکنے کی بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس اہلکار قدیر خان موقع پر ہلاک جبکہ کانسٹیبل نصرت خان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حضرو کی جانب فرار ہو گئے۔ لاش اور زخمی کو سپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوسرے اہلکار کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C