23/February/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 آپریشن کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی، جہاں مؤثر آپریشن میں تین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

حکومت ‏پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C