38 سال قبل سیاچن پر لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش مل گئی
👁️ 103 بار دیکھا گیا
38 سال قبل سیاچن پر لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش مل گئی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں لاپتہ ہو جانے والے ایک انڈین فوجی کا جسد خاکی 38 برس کی تلاش کے بعد سیاچن سے مل گیا ہے۔
چندرا شیکھر ہربولا اور ان کے 19 ساتھی 1984 میں سیاچن گلیشیئر پر گشت کرتے ہوئے ایک برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد 15 افراد کی لاشیں تو مل گئی تھیں تاہم پانچ لوگ لاپتہ تھے۔
Indian Army finds mortal remains of missing soldier after 38 years
Read @ANI Story |https://t.co/njbWYKdwAN#Siachen #IndianArmy #Armysoldiersbodyfound #ChanderShekhar pic.twitter.com/P4w0wIJrF1
— ANI Digital (@ani_digital) August 16, 2022
سیاچن دنیا میں بلند ترین محاذِ جنگ ہے اور وہاں فوجیوں کی ہلاکت کی بڑی وجہ جنگ یا تصادم نہیں بلکہ شدید موسم رہا ہے۔
انڈیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جس فوجی دستے کو چندرا شیکھر ہربولا کی لاش ملی ہے انھیں ایک اور لاش بھی ملی ہے تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
چندرا شیکھر ہربولا کے لواحقین ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہلدوانی میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاش مل جانے سے انھیں اطمینان ملے گا۔ ان کے گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی فوجی کی لاش کئی دہائیوں بعد برفانی پہاڑوں سے ملی ہو۔ 2014 میں ایک اور گشت کرنے والے یونٹ کو توکارم پٹیل کی لاش لاپتہ ہونے کے 21 سال بعد ملی تھی۔
سیاچن، انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک متنازع علاقہ ہے۔ اس خطے سے فوجیں واپس بلانے کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں تاہم وہ کامیاب نہیں رہے ہیں۔
جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاچن گلیشیئر کے کنٹرول کے لیے 1984 میں لڑائی بھی ہوئی تھی۔
مگر آج چار دہائیوں بعد بھی دونوں ممالک کے فوجی اس انتہائی مشکل محاذ پر موجود ہیں۔
2012 میں کم از کم 129 پاکستانی فوجی سیاچن گلیشیئر کے قریب ایک برفانی تودہ گرنے سے برف تلے دب گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد انڈیا اور پاکستان میں یہ آوازیں اٹھیں کہ اس خطے سے دونوں ممالک کے فوجیوں کو واپس بلایا جائے تاہم دونوں ممالک اس پر اتفاق نہیں کر سکے تھے۔
ایسے ہی حالات میں 2016 میں 10 انڈین فوجی اور 2019 میں مزید چار انڈین فوجی مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4604 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C