امریکہ اور آرمینیا کے درمیان جوہری معاہدہ
👁️ 169 بار دیکھا گیا
امریکہ اور آرمینیا کے درمیان جوہری معاہدہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) آرمینیا اور امریکہ نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کر لیا۔ آرمینیا کے وزیرِ اعظم نکول پیشینیان اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایروان میں ’123 ایگریمنٹ‘ پر بات چیت مکمل کی۔ یہ معاہدہ امریکہ کو دیگر ممالک کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی اور آلات شیئر کرنے یا لائسنس دینے کی اجازت دیتا ہے۔
جے ڈی وینس کے مطابق یہ معاہدہ بنیادی طور پر اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز سے متعلق ہے۔ اس کے تحت امریکہ ابتدا میں آرمینیا کو 5 ارب ڈالر کی برآمدات کرے گا، جبکہ ایندھن اور دیکھ بھال کے لیے 4 ارب ڈالر کے طویل مدتی معاہدے بھی اس میں شامل ہوں گے۔
پیر کے روز امریکی نائب صدر کا یہ دورہ وائٹ ہاؤس میں اگست 2025 میں آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کے درمیان معاہدے پر دستخط کے ٹھیک چھ ماہ بعد ہوا ہے، جسے تقریباً 40 سالہ جنگ کے بعد امن کی جانب پہلا قدم قرار دیا گیا تھا۔
وینس نے نکول پیشینیان کو ایک قریبی دوست اور خطے میں امن و ترقی کا حقیقی ساتھی قرار دیا، جبکہ پیشینیان نے وینس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں کے تنازع کے بعد آرمینیا اور ہمسایہ ملک آذربائیجان امن کے بہت قریب ہیں۔
توانائی کے حصول کے لیے طویل عرصے سے روس اور ایران پر انحصار کرنے والا آرمینیا اب امریکہ، روس، چین، فرانس اور جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاکہ اپنے واحد، پرانے روسی ساختہ جوہری بجلی گھر میٹسامور کی جگہ نیا جوہری ری ایکٹر تعمیر کر سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C