سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
👁️ 297 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے بحرین اور کویت پر ہونے والے حملوں کو ’’ایرانی جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بدھ کو جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب بحرین اور کویت کی خودمختاری کی ’’کھلی خلاف ورزی‘‘ اور خطے میں کشیدگی بڑھانے والی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ حملے خطے میں سکیورٹی اور استحکام بحال کرنے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کی صبح کویت اور بحرین نے ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی تھی۔
بعد ازاں ایران نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا ’’جوابی کارروائی‘‘ کا حصہ تھا۔
کویت کی وزارتِ صحت کے مطابق ایران کی جانب سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایئرپورٹ عملہ اور مسافر بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل کویت کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔
ان حملوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ علاقائی ممالک اور عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 719 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 630 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C