13/February/2025

بلوچستان: صحبت پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: صحبت پور  میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بلوچستان: صحبت پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق صحبت پور میں سی ٹی ڈی نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔

کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

دہشت گردی کے منصوبے کی بروقت خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C