پاکستان میں نومبر کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ، پی آئی سی ایس ایس
👁️ 36 بار دیکھا گیا
پاکستان میں نومبر کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ، پی آئی سی ایس ایس
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں 2 ماہ کمی آنے کے بعد گزشتہ ماہ دہشت گرد حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران دہشت گردوں نے کُل 63 حملے کیے جس کے نتیجے میں 83 اموات ہوئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 37 اہلکار اور 33 شہری بھی شامل تھے، مزید برآں 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 عام شہری اور 36 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کے ردعمل میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے 59 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 18 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
اکتوبر کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ، اموات میں 63 فیصد اضافہ اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔
پی آئی سی ایس ایس کے ڈیٹابیس کے مطابق 2023 کے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 599 دہشت گرد حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 897 اموات ہوئیں اور ایک ہزار 241 افراد زخمی ہوئے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس 2022 کے مقابلے میں رواں برس دہشت گردوں کے حملوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا، ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 86 فیصد اضافہ اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔
خیبرپختونخوا ایک بار پھر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا، جہاں 51 حملے ریکارڈ کیے گئے، جس میں 54 اموات ہوئیں اور 81 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) میں 20 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 31 حملے ہوئے، جن میں 31 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے کُل حملوں کا 81 فیصد، کُل اموات کا 65 فیصد اور کُل زخمیوں کا 91 فیصد خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوا۔
بلوچستان میں 9 حملے ریکارڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں 18 اموات ہوئیں، ان میں 15 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 3 شہری شامل تھے، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں 5 شہری اور 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔
سندھ میں 2 معمولی سطح کے حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 2023 میں پاکستان ایئر فورس کے میانوالی ایئربیس پر واحد ہائی پروفائل حملہ ہوا، جو صوبے میں مخصوص واقعے کی نشاندہی کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C