08/February/2025

پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افغان شہری شمالی وزیرستان میں ہلاک

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افغان شہری شمالی وزیرستان میں ہلاک

پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افغان شہری شمالی وزیرستان میں ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہلاک ہونے والا شخص ایک افغان شہری ہے جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’دتہ خیل میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان صوبے خوست کا رہائشی تھا جو چھ فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا۔‘

بیان کے مطابق شدت پسند کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغانستان کی عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں واضح کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے۔

بیان کے مطابق ’توقع کی جاتی ہے کہ افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے سے روکے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C