ڈیرہ اسماعیل خان میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، لیفٹیننٹ سمیت 3 فوجی شدید زخمی
👁️ 87 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، لیفٹیننٹ سمیت 3 فوجی شدید زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی پاک فوج کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک افسر سمیت تین افراد اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
#Pakistan: An armored vehicle of the Pakistan Army was targeted in an IED attack on Daulat road, in Kulachi tehsil, DI Khan district. https://t.co/90MEc0oiq2
— ???? (@cozyduke_apt29) April 28, 2024
تفصیلات کے مطابق بروز اتوار کو سڑک کنارے کھڑی بکتر بند گاڑی کے نزدیک ایک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب کیا تھا۔
دھماکے کے نتئجے میں بکتربند گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس سے اردگرد موجود لیفٹیننٹ مہاد، سپاہی سلیم، سپاہی اکمل شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد کوٹ دولت روڈ کے کنارے گیلن میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بلاسٹ کیا گیا.
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک ہی دن میں دو بار تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں میں سییکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بازیاب کرانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو دوران سرچ آپریشن بھی دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 2 دہشتگرد مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: “تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا”
28/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C