01/July/2026

آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار

آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار

ڈبلن (ڈیلی اردو) آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ایک اسلامی عبادت گاہ (مسجد) پر مبینہ آتش زنی کے حملے کے بعد ایک چالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

یہ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 3:35 بجے ٹالبوٹ سٹریٹ پر واقع المدینہ ہال میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

 

تحقیقات کے لیے گرفتار کیے گئے شخص کو ڈبلن کے شمالی شہر کے علاقے میں واقع ایک پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

 

آئرش پولیس (گاردا) کی جانب سے آگ لگنے کے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

آگ سے پراپرٹی کو نقصان پہنچا، تاہم اس پر پر ڈبلن فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا ہے۔

 

آئرش نشریاتی ادارے آر ٹی ای کے مطابق پولیس ایک واضح تفتیشی زاویے پر کام کر رہی ہے اور اسے یہ نہیں لگتا کہ اس حملے کا تعلق نسل پرستی یا انتہائی دائیں بازو کے عناصر سے ہے۔

 

گاردا نے واقعے سے متعلق معلومات یا اس کی ویڈیو فوٹیج رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ تحقیقات میں مدد فراہم کریں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C