حوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
👁️ 247 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
صنعاء/ریاض (ڈیلی اردو رپورٹ) یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون کے ذریعے جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران ایئرپورٹ کے ایک حساس ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کے مطابق نجران ایئرپورٹ کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہاں سے یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں کی جا رہی تھیں۔
سعودی حکام نے خبر لکھے جانے تک اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا، جبکہ حملے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بحیرہ احمر اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور یمن میں جاری تنازع کے باعث سرحدی علاقوں میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران حوثی باغیوں نے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی سے متعلق متعدد کارروائیاں کی ہیں۔ حوثیوں نے سعودی بحری ناکہ بندی کا اعلان کرنے کے ساتھ بعض سعودی ٹینکروں کو بھی نشانہ بنانے کی کارروائیاں کیں، جس کے باعث بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ یمن میں کئی برسوں سے جاری تنازع کے دوران حوثی گروپ متعدد بار سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، فوجی تنصیبات، تیل کی تنصیبات اور سرحدی علاقوں کو میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بناتا رہا ہے، جبکہ سعودی اتحاد بھی حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں فضائی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: ملبے سے نکالی گئی 112 فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت
05/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
05/August/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خیمے پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی ہلاک، 5 افراد زخمی
05/August/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 1851 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9015 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4909 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4593 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4559 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3763 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3637 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C