آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں میں اضافہ، اکتوبر کے دوران 23 واقعات ریکارڈ
👁️ 108 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں میں اضافہ، اکتوبر کے دوران 23 واقعات ریکارڈ
تہران (ڈیلی اردو) آبنائے ہرمز اور اس کے قریبی سمندری علاقوں میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی رفتار میں تیزی آگئی ہے، جہاں اکتوبر کے آغاز سے اب تک 23 حملے رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سمندری سکیورٹی سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد جنگ شروع ہونے کے بعد سے حملوں کی بلند ترین سطح کی عکاسی کرتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو کم از کم 6 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جو ایک ہی دن میں حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، جبکہ منگل کو مزید 4 جہازوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تازہ واقعات کے دوران دو ملاح لاپتا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ ایک کنٹینر بردار جہاز کے ڈوبنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔
سمندری سکیورٹی کمپنی وینگارڈ، عالمی بحری تنظیم اور برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں رپورٹ ہونے والے 23 حملے جنگ کے آغاز سے اب تک کے ماہانہ اوسط سے تقریباً دوگنا ہیں۔ ان واقعات کے باعث خلیجی ممالک سے تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے اہم سمندری راستے پر جہاز رانی متاثر ہوئی ہے۔
وینگارڈ کے تجزیہ کار بارون گپتا کے مطابق حالیہ کشیدگی سے پہلے آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت جنگ سے قبل کی سطح کے تقریباً 80 فیصد تک بحال ہوگئی تھی اور تیل کی ترسیل میں بھی بہتری آرہی تھی، تاہم تازہ حملوں نے اس بحالی کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے مارچ میں اپنی سرزمین پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اس سمندری راستے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ عالمی بحری تنظیم کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک آبنائے ہرمز کے قریبی علاقے میں پیش آنے والے واقعات میں تقریباً 24 ملاح ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C