آسٹریا: حملے کی دھمکی کے سبب ٹیلر سوئفٹ کے پروگرام منسوخ
👁️ 38 بار دیکھا گیا
آسٹریا: حملے کی دھمکی کے سبب ٹیلر سوئفٹ کے پروگرام منسوخ
ویانا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے/رائٹرز) آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس نے ویانا کے آس پاس دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر معروف امریکی فنکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین پروگرام منسوخ کرنے پڑے۔
آسٹریا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کنسرٹ کے مقام پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں دو افراد کی گرفتاری کے اعلان کے بعد، امریکی فنکارہ ٹیلر سوئفٹ کے رواں ہفتے کے اواخر میں دارالحکومت ویانا میں ہونے والے تین شوز کو منسوخ کر دیا گیا۔
ٹیلر سوئفٹ کو پرموٹ کرنے والی کمپنی ‘باراکڈا میوزک’ نے بدھ کے روز رات دیر گئے انسٹاگرام پر کہا، “سرکاری حکام نے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں ایک منصوبہ بند دہشت گردانہ حملے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ہمارے پاس سب کی حفاظت کے لیے تین طے شدہ شوز کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔”
کمپنی نے مزید کہا کہ وہ تمام افراد جنہوں نے کنسرٹ کے لیے ٹکٹ خریدا تھے، ان کے ٹکٹ کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ معروف امریکی فنکارہ ٹیلر سوئفٹ اس وقت “ایراز ٹور” کے حصے کے طور پر پورے یورپ میں پروگرام پیش کر رہی ہیں۔ اسی ایراز ٹور کے حصے کے طور پر انہیں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے روز ویانا میں بھی شو کرنا تھا۔
آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے کنسرٹس کی منسوخی کو سوئفٹ کے مداحوں کے لیے ایک “تلخ مایوسی” قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ “ویانا میں منصوبہ بند دہشت گردی کے حملے کی صورتحال بظاہر بہت سنگین تھی۔”
انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر سکیورٹی سروسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، “خطرے کی جلد ہی نشاندہی کر لی گئی، تدابیر کی گئیں اور ایک سانحے کو روک دیا گیا۔”
دو گرفتاریاں منسوخی کا باعث
بدھ کے روز ہی آسٹریا کی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے “ویانا میں ہونے والے واقعات کے خلاف دہشت گردانہ حملے” کی منصوبہ بندی کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بیان کے مطابق بنیادی مشتبہ شخص انیس سال کا ایک لڑکا ہے۔
آسٹریا کی وزارت داخلہ میں پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل فرانز روف نے صحافیوں کو بتایا کہ آسٹریا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیلر سوئفٹ کے پروگرام مرکزی مشتبہ افراد کے ممکنہ اہداف میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا، “ہم نے متعلقہ تیاری کے اقدامات کی نشاندہی کی اور یہ پتہ چلا کہ ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس پر ایک انیس سالہ نوجوان کی توجہ مرکوز تھی۔”
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد چھاپے اور گرفتاریاں مقامی اور وفاقی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ہوئیں۔
کیمیائی مواد کی ضبطی
وزارت داخلہ نے بتایا کہ پولیس نے مرکزی مشتبہ شخص کے اپارٹمنٹ سے کیمیائی مادہ ضبط کیا اور دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر قریبی گھروں اور نرسنگ ہوم کے کچھ حصے کو پہلے ہی محفوظ کر دیا گیا تھا۔
روف نے کہا کہ دونوں مشتبہ افراد انتہا پسندی کی طرف آن لائن مائل ہوئے اور انہوں نے حملوں کی تیاری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان نے، تو خود ساختہ “اسلامک اسٹیٹ” نامی دہشت گرد گروپ سے وفاداری کا عہد بھی کیا تھا۔
روف نے بتایا کہ 19 سالہ نوجوان آسٹریائی شہری کو بدھ کی صبح لوئر آسٹریا کے صوبے ٹرنیٹز سے گرفتار کیا گیا۔ اور اس کے بعد دوپہر کے وقت دوسری گرفتاری دارالحکومت ویانا میں ہوئی۔ تاہم دوسرے مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے عمر یا اس کی جنس کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ویانا میں جو پروگرام ہونے والے ہیں، اس کے لیے پولیس کی سخت موجودگی اور حفاظتی پروٹوکول کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹس بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وارننگ کی سطح بلند ہے اور اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C