18/October/2026

اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی اردو)  پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی صورت حال اور بغداد میں جاری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے امور پر گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطوں، مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے گفتگو کے دوران سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

گفتگو میں پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل آر فور (R4) فریم ورک کے تحت تعاون پر بھی بات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے چاروں ممالک کے درمیان رابطوں اور علاقائی امور پر مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے آر فور کے آئندہ اجلاس جلد منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب نے 12 اکتوبر کو ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔ چاروں ممالک نے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حملے فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

دوسری جانب بغداد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 52ویں اجلاس میں بھی علاقائی کشیدگی، سفارتی رابطوں اور تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق امور زیر بحث ہیں۔ پاکستان کے حالیہ رابطوں کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C